مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد ملک بھر سے سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان گرفتار افراد میں فوجی اور سول انتظامیہ کے لوگ بھی شامل تھے ۔ ان میں سے 330 افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ دارالحکومت انقرہ کی ایک عدالت میں چلایاجارہا ہے ۔اس موقع پر عدالت کے اطراف سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ترک حکومت کا موقف ہے اس ناکام فوجی بغاوت کے پیچھے فتح اللہ گولن کا ہاتھ ہے جو ان دنوں امریکہ میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہے ہیں۔
ترکی میں گزشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
News ID 1870784
آپ کا تبصرہ